چھ لوگوں کی شورا

ویکی پاسخ سے
سؤال

خلیفہ دوم نے خلیفہ کے انتخاب کی چھ افراد پر مشتمل شورا کے لیے کیا شرائط رکھی تھیں؟

ابوبکر کی مختصر خلافت کے بعد، انہوں نے عمر بن خطاب کو اپنا جانشین منتخب کیا۔ لیکن عمر نے جانشین کے انتخاب کے لیے ایک اور طریقہ اختیار کیا۔ انھوں نے خلیفہ کے انتخاب کی ذمہ داری چھ رکنی کونسل کو سونپی جو کہ امیر المومنین علی علیہ السلام، عثمان، طلحہ، زبیر، سعد بن ابی وقاص اور عبد الرحمن بن عوف پر مشتمل تھی۔

اس شوریٰ کا اجلاس عمر کی وفات کے تین دن بعد ذی الحجہ سنہ23 ھ میں منعقد ہوا۔ اس عجیب و غریب طریقہ سے خلیفہ کا انتخاب جس کا آغاز عمر نے کیا اور جو عثمان کے انتخاب کا باعث بنا، وہ اس سے پہلے کبھی نہیں ہوا تھا۔ اور انھوں نے چھ افراد میں سے کسی ایک کے انتخاب کے لیے جو شرائط رکھی تھیں وہ بھی منفرد تھیں اور کسی مستحکم انداز اور طریقہ پر مبنی نہیں تھیں۔ بلکہ یہ ایک ذاتی نظر تھی جس کی وجہ سے ایک شخص کو حمایت حاصل ہوئی اور ایک شخص سے حق چھینا گیا۔ کیونکہ اگر عمر اس تبصرے سے گریز کرتے تو شاید خلافت کا تعین کوئی اور راستہ اختیار کرتا۔

خلافت کونسل کے اراکین کو مقرر کرنے کے بعد عمر نے ابو طلحہ بن زید بن سہل انصاری کو اس کونسل کا سربراہ مقرر کیا اور کہا کہ اگر چار لوگ متفق ہوں اور دو مخالف ہوں تو ان دونوں کا سر قلم کر دیں اور اگر تین متفق ہوں اور باقی تین متفق نہ ہوں تو ان میں سے عبدالرحمٰن کے مخالف تینوں کے سر قلم کر دینا۔ اور اگر تین دن گزر جائیں اور وہ کسی پر اتفاق نہ کر سکیں تو ان سب کا سر قلم کر دینا۔ یہ وہ شرطیں تھیں جن کو عمر نے خلیفہ کے انتخاب کے لیے پیش نظر رکھا تھا، جس میں ایک قسم کی جانبداری محسوس ہوتی ہے۔

خلیفہ کے انتخاب کے لیے اجلاس میں عبدالرحمٰن نے حضرت علی علیہ السلام سے کہا: اگر میں آپ سے بیعت کروں تو کیا آپ خدا کی کتاب اور [[[پیغمبر اسلام]] صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور ابوبکر و عمر کے طریقہ کے مطابق عمل کرنے پر راضی ہو جائیں گے؟ امام نے عبدالرحمٰن سے فرمایا: میں خدا کی کتاب اور سنت رسول (ص) کے مطابق عمل کروں گا۔

عثمان نے موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے ان کی شرائط کو قبول کرلیا، حالانکہ وہ شروع سے شیخین کی پیروی کا ارادہ نہیں رکھتے تھے، بلکہ صرف حکومت پر قبضہ کرنا چاہتے تھے، انھوں نے عبدالرحمٰن کی اعلان کردہ شرائط کا خیرمقدم کیا اور قبول کرلیا، اس لیے دوسروں کی بیعت ان کے حق میں جاری ہوگئی اور کونسل کے دیگر اراکین اس کی خلافت سے مطمئن تھے۔



مطالعه بیشتر

  • معالم المدرستین، سید مرتضی عسگری.


منابع